the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

سوشل نیٹ ورک آپریٹر فیس بک نے آئی فون بنانے والی کمپنی اپیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک نے ایپل کی جانب سے اس عدالتی فیصلے کی مخالفت کی حمایت کی ہے جس میں ایپل کو سان برنارڈینو میں ہونے والے حملے میں ملوث رضوان فاروق کے فون کے مواد تک رسائی کے لیے آیف بی آئی کی مدد کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

فیس بک کے ایک اہلکار نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ ہم کمپنیوں کے سکیورٹی کے نظام کو کمزور کرنے والے مطالبات کے خلاف بھرپور لڑائی جاری رکھیں گے۔ ایسے مطالبات ڈراؤنی مثال اور کمپنیوں کی اپنی



مصنوعات محفوظ بنانے کی کوششوں کی راہ میں خلل ہیں۔
سان برناڈینوکیس کے ملزم رضوان فاروق سے آئی فون برآمد ہوا تھا اور اس فون میں موجود تحریری اور تصویری مواد تک رسائی کے معاملے پر ٹیک کمپنیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تنازع سامنے آیا ہے۔ خیال رہے کہ عدالت نے ایپل کو حکم دیا تھا کہ وہ ملزم کے آئی فون میں موجود ڈیٹا تک رسائی کے لیے ایف بی آئی کی مدد کرے۔

تاہم ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک کا کہنا ہے کہ امریکہ کی حکومت نے ایپل سے ایک بے مثل قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے جس سے ہمارے صارفین کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ ہم اس حکم کی مخالفت کرتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.